قائم مقام گورنرسندھ نثار کھوڑوکی جانب سے بل پر دستخط کے بعد صوبے میں انیس سو اناسی کا بلدیاتی نظام نافذ ہوگیا جبکہ کراچی پولیس کا پرانا نظام بھی بحال ہوگیا

سندھ اسمبلی کی منظوری کے بعد قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو نے انیس سو اناسی کے بلدیاتی نظام کی بحالی کے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔ قائم مقام گورنر سندھ کے دستخطوں کے بعد صوبے میں پرانا بلدیاتی نظام نافذ ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں پولیس کا پرانا نظام بھی بحال ہوگیا ہے۔پرانے نظام کے مطابق شہر کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایس ایس پی آصف شیخ کو ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ،عامر فاروقی کو ایس پی ڈسٹرکٹ سنٹرل،راؤ انواراحمد کوایس پی ایسٹ تعینات کیا گیا ہے۔قائم مقام گورنر سندھ کی جانب سے دستخط کے بعد کراچی کے پانچوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی تقرری بھی کی جائے گی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کی علیحدگی کے بعد سندھ حکومت نےبیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرردو بدل کرتے ہوئےنو محکموں کےنئےسیکریٹریزتعینات کردیئے ہیں۔محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق وسیم احمد کوسیکرٹری جنگلات اور لائیو اسٹاک لگایا گیا ہے جبکہ مشتاق میمن کو ممبر جوڈیشل مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ترقی نسواں شاہد گلزار شیخ کو بورڈ آف ریونیو میں ممبر آر آر ایف تیعنات کیا گیا ہے جبکہ رضوان احمد سیکرٹری صحت،علی احمد سیکرٹری فشریز،عابد علی شاہ سیکرٹری اوقاف، ثاقب سومرو ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن، ڈاکٹر سریش کمار سیکرٹری صحت اور غلام مصطفی میمن سیکرٹری بحالیات ہونگے۔ نئے سیکرٹری پیر کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

ای پیپر دی نیشن