جمعہ کے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور معمولی مندی جلد ہی تیزی میں بدل گئی۔تیزی کے باعث کے ایس ہی ہنڈریڈ انڈیکس اکیاسی پوائنٹ کے اضافے کے بعد اٹھارہ ہزارکی نفسیاتی حد تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز کی تیزی مارکیٹ کے اختتام تک برقرار رہی اور انڈیکس اٹھارہ ہزار چوہتر پوائنٹس پربند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم نو ارب چالیس کروڑ اکہتر لاکھ بائیس ہزار چار سو چھیالیس روپے رہا ،سب سے زیادہ سودے ٹیلی کام سیکٹر، ٹی آر جی پاکستان، سیمنٹ سیکٹر اور اینگرو کارپوریشن میں ہوئے۔بروکرز کے مطابق حکومت کی جانب سے تیس جون دوہزار چودہ تک ذرائع آمدن نہ پوچھنے کا اعلان اور منافع میں متوقع کمی مارکیٹ میں تیزی کا سبب بنی۔