سینچورین میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز جنوبی افریقن کپتان گریم سمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور تیرہ کے مجموعی سکور پر پیٹرسن کو راحت علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ کپتان گریم سمتھ پانچ رنز بنا کر اڑتیس کے مجموعی سکور پر احسان عادل کی بال پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ میزبان ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پلیسز تھے انہوں نے انتیس رنز بنائے۔ پروٹیز کھلاڑی ہاشم آملہ نے بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تاہم وہ نروس نائن ٹیز کا شکار ہوگئے اور بانوے رنز بناکر راحت علی کی گیند پر سرفراز احمد کوکیچ تھما بیٹھے،میزبان ٹیم کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلگر کوبھی ایک سو چھیانوےکےمجموعی اسکورپرراحت علی نےپویلین کاراستہ دکھایا۔ جنوبی افریقہ کے چھٹے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی پیٹرسن تھے،انہیں محمد عرفان نے رن آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر اے بی ڈی ویلیئر اٹھانوے اور فلینڈر پنتالیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان باؤلرز راحت علی نے تین اور ڈیبیو میچ کھیلنے والے احسن عادل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روزکھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چونتيس رنز بنالئے۔
Feb 22, 2013 | 23:04