کمار سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے نہیں کھیلیں گے،دلشان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک

ڈھاکہ (اے پی پی) سری لنکا کی ٹیم بگ تھری کرکٹر کے بغیر بنگلہ دیش کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ آئی لینڈرز کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں کمار سنگاکارا، تلکارتنے دلشان اور مہیلا جے وردھنے کی خدمات حاصل نہیں ہوں گے۔ 2000ء میں سنگاکارا کے ون ڈے ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک سری لنکن ٹیم ان تینوں کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے میدان میں نہیں اتری۔ سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اسلئے ٹیم منیجمنٹ نے آخری ون ڈے کیلئے سنگاکارا کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ لاہیرو تھرامانے کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ دلشان ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ واپس وطن لوٹ گئے ہیں تاہم وہ ابھی ایشیا کپ سے باہر نہیں ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن