لاہور (آ ئی این پی) بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کرنیوالا 35 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو کر زمین پر آ گرا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سول ڈیفنس چوک میں 35 سالہ شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر رہا تھا کہ اسی دوران وہ کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو کر نیچے آ گرا۔ احتجاج کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔