راولپنڈی (این این آئی) بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے مسقط جانے والی پرواز کو ٹیک آ ف کے ایک گھنٹہ بعد فنی خرابی کے باعث واپس اسلام آباد اتار لیا گیا۔ اومان ائرلائن کی پرواز نمبر 346 ائر بس میں عملہ کے علاوہ 162مسافر سوار تھے۔ سول ایوی ایشن حکام اور یہاں موجود انجینئروں نے دو گھنٹے کی جانچ پڑتال کے بعد فنی خرابی دور کر دی جس کے بعد جہاز کو منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
اسلام آباد: مسقط جانیوالی پرواز کو فنی خرابی پر واپس اتار لیا گیا
Feb 22, 2014