اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عسکری ذرائع کے مطابق میر علی اور باڑہ میں کارروائی سے قبل 3 روز تک مشاورت کی گئی۔ یہ مشاورت وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف، آرمی چیف راحیل شریف اور متعلقہ حکام کے درمیان ہوئی۔ وزیراعظم کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔ وزیراعظم کو سیٹلائٹ کے ذریعے تصاویر دکھائی گئیں۔ یہ تصاویر پاکستانی ڈرون یو اے وی کے ذریعے حاصل کی گئیں۔ تصاویر دیکھنے کے بعد وزیراعظم نے فضائی کارروائی کی اجازت دی۔ ائرفورس کے سربراہ کو وزیراعظم نے فضائی حملوں کی ہدایت دی۔