حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد کے نواحی گائوں ہنجرانواں والہ میں تیسری جماعت کی طالبہ جھولے لیتے رسی گلے میں پھنس جانے سے جاں بحق ہوگئی۔ گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔ ہنجرانواں والہ کے رہائشی شیرا کی 7 سالہ نواسی عائشہ جو کہ تیسری جماعت کی طالبہ تھی وہ گھر میں پینگ سے جھولے لے رہی تھی کہ اچانک جھولے لیتے ہوئے رسی اسکے گلے میں پھنس گئی جس کے نتیجہ میں وہ دم گھٹنے سے دم توڑ گئی۔