نظریہ پاکستان کانفرنس ، آج دو نشستیں ہونگی، گروہی مباحثوں کی سفارشات، اعلامیہ اور قرارداد پیش ہوں گی

Feb 22, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام چھٹی سالانہ سہ روزہ نظریۂ پاکستان کانفرنس کے تیسرے اور آخری دن آٹھویں نشست کا آغاز آج ہفتہ 22 فروری کو 10 بجے صبح ہوگا۔ سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بشریٰ رحمن‘ ممتاز قانون دان ایس ایم ظفر اور صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی نویں اور اختتامی نشست کا آغاز 11 بجے صبح ہوگا جس میں ملک بھر میں قائم نظریۂ پاکستان فورمز کے عہدیدار فورمز کی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے۔ بعدازاں گروہی مباحثوں کی سفارشات‘ کانفرنس کا اعلامیہ اور قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

مزیدخبریں