اسلام آباد(آئی این پی)موڈیز کے مطابق جی ڈی پی کے لحاظ سے پاکستان کا بیرونی قرض کم ہوا ، سیاسی حالات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں ابتری ریٹنگ پر دبائو کا باعث بن سکتا ہے۔موڈیز انویسٹر سروسز کے ذرائع کے مطابق چھوٹی مدت کے قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے ، چھوٹی مدت کے قرضوں کا مناسب انتظام کرنا ضروری ہے۔ورنہ صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستانی قرضوں میں غیرملکی کرنسی کا حصہ بتدریج گر رہا ہے ۔ موڈیز انویسٹر سروسز کے مطابق سال 2000 میں غیرملکی کرنسی کا قرضوں میں حصہ 48 فیصد تھا، اب غیرملکی کرنسی کا قرضوں میں حصہ ایک تہائی پر آ گیا ہے۔