لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ آج بھی اگر رسول اللہ ﷺ کا نظام رحمت اس ملک میںنافذکردیا جائے تو ملک و قوم کی تمام مشکلات حل ہو جائیں گی اور وطن عزیز زندہ قوموں میں شامل ہو جائے گا، بھارت سے ویزہ ختم کرنا نظریہ پاکستان ختم کرنے کے مترادف ہوگا۔