انڈونیشیاء اور جنوبی افریقہ کا امریکی مالیاتی پالیسی پرتحفظات کا اظہار

Feb 22, 2014

سڈنی (اے پی پی) انڈونیشیاء اور جنوبی افریقہ نے امریکی مالیاتی پالیسی پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے باعث ابھرتی معیشتوں کو نقصان ہو رہا ہے۔انڈونیشیاء کے وزیر خزانہ محمد چاطب بصری کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سڈنی میں ہونے والے جی 20-   ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کے اجلاس کے دوران امریکی حکام سے وضاحت طلب کی جائیگی کہ ان کی پالیسی کس سمت جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ایک درجہ توازن سے دوسرے درجہ توازن کی طرف بڑھتے ہیں تو اپنے پروگرام کے حوالے سے  ابھرتی معیشتوں کے ساتھ مناسب رابطہ اور بات چیت کا عمل ضروری ہے تاکہ وہ بھی اپنے آپ کو تیار کر سکیں۔

مزیدخبریں