کرایوں میں کتنی کمی ہوئی، مسابقتی کمشن نے ٹرانسپورٹرز، ڈی سی اوز سے تفصیلات مانگ لیں

Feb 22, 2015

اسلام آباد (آن لائن) مسابقتی کمشن نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشن نے یہ تفصیلات پٹرولیم مصنوعات میں 30 فیصد کمی کے بعد طلب کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے مسابقتی کمشن یہ بات جاننے کی کوششوں میں ہے آیا مارکیٹ میں مسابقت مخالف ماحول موجود ہے جس سے بعض کمپنیاں یا افراد کارٹل بنالیتی ہیں،` یہ بات ثابت ہوجاتی ہے تو ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آنیوالے ہفتوں میں بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔ سی سی پی نے بڑے شہروں کے ڈی سی اوز کو خطوط لکھے ہیں اور مسابقتی ایکٹ 2010ء کے تحت ان سے تفصیلات طلب کی ہیں مسابقتی کمشن نے مسابقت مخالف ماحول کیخلاف ملک بھر میں مہم شروع کی اور یہ اقدام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اٹھایا گیا ۔

مزیدخبریں