افغانستان : ہلمند میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ”ذوالفقار“ جاری‘ مزید 55 دہشت گرد ہلاک

کابل( صباح نےوز)افغانستان کے صوبے ہلمند میں افغان فورسز نے کارروائی کر کے 55 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے۔57زخمی ہوئے جبکہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ افغانستان کے وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں افغان نیشنل سکیورٹی نے آپریشن ذوالفقار کے تحت کارروائی میں 55 دہشت گردوں مار ڈالے۔ اس دوران 42 بم ناکارہ بھی بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔یہ ہلاکتیں 48گھنٹوں کی کارروائیوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن