آرمی چیف سانحہ بلدیہ کی ایماندارانہ تحقیقات کرائیں‘ ذمہ داروں کو چوک میں لٹکایا جائے: الطاف

Feb 22, 2015

لندن (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا آرمی کے 3 ایسے افراد پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو انہیں مکمل طور پر آگاہ رکھے۔ انکا کہنا تھا 250 سے زائد انسانوں کو جلا کر خاکستر کرنے کے عمل میں سفاک درندے ملوث پائے جائیں انکو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا آگ لگنے کی اصل تحقیقات کرائیں اور سانحہ بلدیہ میں ملوث عناصر کو فیکٹری کے سامنے سپیشل چوک پر لٹکایا جائے۔

مزیدخبریں