این اے125: دو پولنگ سٹیشنز کے 1106 ووٹ نا قابل شناخت ہیں: فرانز ک رپورٹ

لاہور(آئی این پی+نوائے وقت نیوز) الیکشن ٹریبونل میں فرانزک لیبارٹری کے انچارج نے این اے 125میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی فرانزک رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادی‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے حامد خان کو شکست دی تھی‘ رپورٹ کے مطابق 2 پولنگ سٹشنز کے 1723میں سے 1106ووٹ ناقابل شناخت نکلے ‘ ہفتہ کو الیکشن ٹریبونل میں این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے کی سماعت کی۔سماعت کے دوران فرانزک لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹرعامر علی حسین نے پولنگ اسٹیشن نمبر 110 اور 111 میں ڈالے گئے ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق دونوں پولنگ اسٹیشنز میں ڈالے گئے ایک ہزار 723 انگوٹھوں کے نشانات میں سے ایک ہزار 106 ناقابل شناخت ہیں، ٹریبونل نے قابل شناخت انگوٹھوں کے نشانات کا ریکارڈ تصدیق کیلئے نادرا کو بھجواتے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...