اسلام آباد: گھریلو جھگڑے پر خاتون نے شوہر اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے خود کشی کر لی، بیٹا زخمی

اسلام آباد(این این آئی+صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شوہر اور 3 بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی گھر سے تین میاں بیوی اور تین بچوں کی نعشیں ملنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے باعث شہر میں خوف وہراس پھیل گیا ٗتفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس کے رہائشیوں نے پولیس کو ایک مکان سے فائرنگ کی اطلاع دی اطلاع ملتے ہی پولیس مکان میں داخل ہوئی تو اسے اندر سے ایک خاتون ٗمرد اور 3 بچیوں کی نعشیں ملیں ٗ ایک بچہ زخمی تھا، پولیس نے فوری طور پرنعشوں اور زخمی بچے کو ہسپتال پہنچایا جہاں زخمی بچے کو طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی بچے عبد الرافع نے بیان ریکارڈ کرایا ہے جس کے مطابق اس کی والدہ کوثر شاہدہ اور والد فاروق خٹک کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، صبح ناشتے کے وقت بھی دونوں میں جھگڑا ہوا، اس دوران اس کے والد بچوں کو باہر لے جارہے تھے کہ والدہ نے فائرنگ کرکے پہلے والد کو گولیاں ماری پھر چاروں بچوں پر فائرنگ کردی۔ زخمی بچے نے بتایا کہ اس کی تین بہنیں 3، 5 اور 7 سال کی تھیں جب اس کی والدہ نے عبدالرافع پر فائرنگ کی تو اس کے کندھے پر گولی لگی اور وہ مرنے کی ایکٹنگ کرنے لگا تاکہ ماں اس پر مزید گولی نہ مارے اور پھر اس کی والدہ نے خود کشی کی ادھر پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کوثر شاہد ان کے شوہر فاروق خٹک میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون نے پہلے شوہر کو قتل کیا پھر اپنی بیٹیوں رانی، عذرا اور راحیلہ سمیت چاروں بچوں کو گولیاں ماریں جبکہ اس کے بعد خود کشی کی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی عمر 11 سال ہے جبکہ اس کا نام عبدالرافع ہے۔عبدالرافع کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ماں سے کہتا رہا کہ اس کی بہنوں کو نہ مارے تا ہم اس کی ماں نے دو بہنوں کو گولی ماری اور تیسری سے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں تمہیں نہیں ماروں گی تا ہم بعد میں اسے بھی لٹا کر سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ فاروق خٹک ایک پرائیویٹ پٹرولیم کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...