بیجنگ (بی بی سی) چین کی کمپیوٹر تیار کرنے والی کمپنی لینووو نے اپنے صارفین کو ایک ایسا سافٹ ویئر فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کی مدد سے وہ کمپیوٹرز میں پہلے سے موجود ایک دوسرے سافٹ ویئر ”’سپرفش“ کو ہٹا سکیں گے۔ ’سپرفش‘ صارفین کو خریداری سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔ لینووو نے ایک بیان میں کہا ہے اس نے صارفین کی شکایات کے بعد ’سپرفش‘ کو ڈس ایبل کر دیا ہے۔ کمپنی کو سافٹ ویئر کا سکیورٹی رسک ہونے کا علم ہے اور وہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لینووو نے اپنے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کی اور کہا صارفین ’سپرفش‘ نامی سافٹ ویئر کو ہٹانے کے لیے پیچ ٹو کو ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔ صارفین نے شکایت کی تھی ’سپرفش‘ کے ذریعے ان کے براو¿زرز پر پاپ اپ ایڈز ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
لینووو کمپیوٹر
لینووو کمپیوٹرز میں ”سپر فش“ سافٹ وئر سکیورٹی رسک، کمپنی کی معذرت
Feb 22, 2015