پاکستان وہیل چئیر کرکٹ ٹیم نے نیپال کیخلاف سیریز جیت لی

Feb 22, 2015

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان وہیل چئیر کرکٹ ٹیم نے نیپال کے خلاف سیریز جیت کر قومی ٹیم کی شکست سے دلبرداشتہ قوم کو خوش خبری سنا دی۔قومی کرکٹ ٹیم تو عالمی کپ کے پہلے دونوں میچ ہار گئی۔ قومی وہیل چئیر کرکٹ ٹیم جس نے نیپال کی سرزمین پر پاکستان کا نام خوب روشن کیا۔ پاکستان وہیل چئیر ٹیم نے ونٹرکرکٹ وہیل چیئر انٹرنیشنل کپ ٹورنامنٹ میں زبردست پرفارمنس دکھائی قومی ٹیم نے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے تینوں میچوں میں میزبان نیپال کو شکست دی اور پہلی بارٹائٹل اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کے اسد اللہ بہترین بلے باز اور مین آف دی سیریز بھی قرار پائے۔

مزیدخبریں