میں پہلا کپتان تھا جس نےبھارت کو بھارت میں ہی ہرایا: عمران خان

آزاد کشمیر سےتعلق رکھنےوالےپیپلزپارٹی ،مسلم لیگ نون اور دیگرسیاسی جماعتیں جماعتوں کے پچاس سے زائد رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پرنیوزکانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا کہ گڈ گورننس کی بنیاد مقامی حکومتیں ہوتی ہیں،لیکن مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے کبھی بھی بلدیاتی حکومتیں نہیں بننے دیں،اور دونوں سیاسی جماعتوں نےاس نظام کی مخالفت کی،طاقت کاسرچشمہ اسلام آباد سے آزاد کشمیر منتقل کریں گے
تحریک انصاف کےچیئرمین کاکہناتھا کہ آزاد کشمير کے فيصلے بھی آزاد کشمير ميں ہوںگے،اور وہاں نیا بلدیاتی نظام لائیں گے،مياں صاحب کرکٹ کےدورميں بھی اپنے امپائرکےبغيرميچ نہيں کھيلتےتھے،گلگت بلتستان کےالیکشن میں بھی انہوں نے اپنےایمپائر کھڑے کرلیے ہیں
انہوں نےکہامیں پہلا کپتان تھا جس نےبھارت کو بھارت میں ہی ہرایاہے،دھاندلی کرنےوالوں کاآخرتک پیچھا کریں گے-

ای پیپر دی نیشن