پاکستان تحریک انصاف نےسینیٹ الیکشن سےمتعلق الیکشن کمیشن پرتحفظات کااظہارکر دیا

Feb 22, 2015 | 16:23

تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آر -اوز کو لکھا گیا خط قابل تشویش ہے،الیکشن کمیشن سینٹ انتخابات میں ن لیگ کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے،انہوں نےکہاکہ الیکشن رولز 1974 کے تحت الیکشن شیڈول اعلان ہونے کے بعد ووٹ تبدیل نہیں ہو سکتا،الیکشن کمیشن آراوز کو غلط ہدایات جاری کر رہا ہے،تحریک انصاف کی ترجمان کاکہناتھا کہ ن لیگ سپریم کورٹ حملےمیں ملوث چوہدری تنویر کو بھی سینیٹ میں لانا چاہ رہی ہے،الیکشن کمیشن مسلم لیگ نون کےساتھ مل کر پری پول رگنگ کررہاہے-

مزیدخبریں