چوکرز ایک مرتبہ پھر چوک گئے، بھارت نے پروٹیز کیخلاف ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ،میلبرن میں کھیلے گئے گروپ بی میچ میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،آؤٹ آف فارم روہت شرما بغیر کھاتہ کھولے صفر پر آؤٹ ہوگئے-
اس کے بعد ویرات کوہلی میدان میں آئے اور شیکھر دھون کیساتھ ایک سو ستائیس رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے بھارت کا اسکور ایک سو چھتیس تک پہنچا دیا،کوہلی چھیالیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے-
کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد اجینکیا رہانے کریز پر آئے اور شیکھر دھون کیساتھ ایک سو پچیس رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی،رہانے نے ساٹھ گیندوں پر دھوانن دھار اناسی رنز اسکور کیے-
شیکھر دھون نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور کیرئر کی ساتویں سنچری اسکور کی ،انہوں نے سولہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو سینتیس رنز بنائے،
بھارت نے مقررہ اوورز میں سات وکتوں کے نقصان پر تین سو سات رنز بنا ڈالے،مورنے مورکل نے دو،جبکہ ڈیل سٹین،عمران طاہر اور وین پارنیل ایک ایک وکٹ حاصل کی-
جواب میں جنوبی افریقہ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ بھارتی گیند بازی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی،اور پوری ٹیم ایک سو ستتر رنز پر ڈھیر ہوگئی،فاف ڈو پلیسیز پچپن رنز کیساتجھ تاپ اسکورر رہے-
اشون نے تین جبکہ محمد شامی اور موہت شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں-
شیکھر دھون کو بہترین بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا
بھارت نے پروٹیز کو 130رنزسےشکست دے کرتاریخ بدل دی
Feb 22, 2015 | 17:18