برلن (شوبز ڈیسک ) جرمنی میں سجے برلن ایوارڈز کا میلہ مہاجرین کی مشکلات پر بنائی گئی فلم’’فار ایٹ سی‘‘ نے جیت لیا اور ماجد موستورا سال کے بہترین اداکار قرار پائے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن کی حسین شام میں سجی مشہور برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب ،فیسٹیول میں تارکین وطن کی مشکل زندگی پر بنائی گئی اطالوی دستاویزی فلم "فائر ایٹ سی " نے بہترین فلم کا ٹائٹل سمیٹے ہوئے گولڈن بیئر ایوارڈ جیت لیا۔ سیلور بیئر گرانڈ جیوری ایوارڈ کے حقدار ہدایت کار ڈینس ٹینویک اور ان کی فلم ڈیتھ ان سراجیوو قرار پائی۔ سال کی بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے فلم "تھنگز ٹو کم " کی ہدایتکارہ "فرانسز میا ہینسن لو " کو نوازا گیا۔ بہترین سکرپٹ کا ایوارڈ فلم " یونائیٹڈ سٹیٹس آف لو " کے لئے پولش ڈائریکٹر اور سکرین پلے رائٹر ٹومس واسلیوسکی کے نام رہا۔ فلم "ان ہیبک ہیدی " میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ ماجد موستورا کے حصے میں آیا جبکہ فلم " دی کمیون " میں بہترین اداکاری پر ٹرائن ڈیلہوم سال کی بہترین اداکارہ قرار پائیں۔