دبئی (نمائندہ سپورٹس+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے کہا ہے میدان میں آنے سے پہلے سنچری کرنے کی امیدتھی ‘ میچ کے لئے مکمل پلان کے ساتھ میدان میں اترا تھا۔ پچھلی کچھ اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کر سکا تھا۔ خواہش تھی کہ پی ایس ایل کی پہلی سنچری سکور کروں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی عمران خالد نے کہا کہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسی پرفارمنس ہو گی۔ عمران خالد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے 4 وکٹیں لیں۔ آج کی پرفارمنس اپنے والد کے نام کرتا ہوں۔ پشاور ظلمی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ زلمی پی ایس ایل کی جان تھی۔ شرجیل کو اچھی اننگز کا تحفہ مل سکتا ہے۔ شرجیل خان کو ایشیا کرکٹ کپ کیلئے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
پلان کے تحت میدان میں اترا تھا:شرجیل شرجیل کو اننگز کا تحفہ ملے گا:آفریدی
Feb 22, 2016