منصوبوں کی ٹائم فریم کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقتصادی امور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرونی فنانسنگ کا موثر استعمال یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعلق رکھیں، منصوبوں کی ان کے ٹائم فریم کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے وزیر خزانہ کو مختلف باہمی اور کثیرالجہتی ترقیاتی شراکت داروں، مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جاری مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی۔ غیرملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ ان منصوبوں کے لئے رقوم کی ترسیل میں تیزی لائی جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اقتصادی امور ڈویژن پراجیکٹ کے لئے فنڈنگ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومتوں سے باقاعدہ کی بنیاد پر معلومات لیتی ہے ان منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے لئے تمام مسائل کے حل میں رکاوٹیں دور کرتی ہے۔ اس موقع پر پائپ لائن میں موجود منصوبوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں جن کے لئے ترقیاتی پارٹنرز سے بات چیت ہو رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ غیرملکی فنانسنگ کا موثر استعمال کیا جائے۔ انہوں نے اقتصادی امور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ عملدرآمد کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعلق رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...