پشاور/مظفرآباد(اے این این) زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے ادارے نے خیبر پی کے اور آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 9982 منصوبے مکمل کئے ہیں۔ 2005ء کے زلزلے کے بعد ایرا کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کے 14512 منصوبوں کی تعمیر کا ہدف دیا گیا تھا اس کے علاوہ ادارے نے خیبر پی کے اور آزاد کشمیر میں زلزلے سے محفوظ 6 لاکھ گھروں کی تعمیر کی نگرانی کی۔ ایرا نے 66 مختلف اداروں اور محکموں میں نقصانات سے بچنے کی تربیت بھی دی۔ موجودہ حکومت کے دور میں ایرا نے 468 منصوبے مکمل کئے۔
ایرا نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں9982 منصوبے مکمل کرلئے
Feb 22, 2016