جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میںکوئی بھارت مخالف سرگرمی نہیں ہوئی، پولیس کو اندر کیوں آنے دیا عالمی دانشور نوم چومسکی کا وائس چانسلر سے سوال

Feb 22, 2016

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) معروف عالمی ادیب دانشور نوم چومسکی نے نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جگدیش کمار کو بھیجی گئی ای میل میں ان سے پوچھا ہے کہ جب یونیورسٹی میں حالات پرامن تھے اور وہاں کوئی بھارت مخالف سرگرمی نہیں ہو رہی تھی تو بحیثیت وائس چانسلر انہوں نے کیمپس میں پولیس کو آنے کی اجازت کیوں دی۔ انہوں نے کہا کہ جے این یو میں طلباء اور اساتذہ اس معاملے کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، یونیورسٹی میں طلبہ کے خلاف کارروائیاں اور ان پر غداری کے الزامات مودی حکومت کی ایما پر لگائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں