آڈیٹر جنرل رانا اسد امین کے گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن

Feb 22, 2016

اسلام آباد (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کے گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ اے جی پی آر کے مطابق ٹرانسپلانٹیشن سرجن بریگیڈیئر (ر) رئوف افتخار کی سربراہی میں سرجنز کی کوششوں سے آپریشن کامیاب رہا۔ واضح رہے آڈیٹر جنرل رانا اسد امین کی حقیقی بہن نے ان کو گردہ کا عطیہ دیا ہے۔

مزیدخبریں