رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)صوبائی الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر میں وفات پاجانے والے چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئرز کی خالی ہونے والی سیٹوں کی مفصل رپورٹ طلب کر لی۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوت شدہ یا استعفیٰ دینے والے مذکورہ افراد کی خالی ہونے والی نشستوں سمیت ضلع کا نام، علاقہ کا نام، یونین کونسل، وارڈ نمبر، سیٹ کی نوعیت اور سیٹ خالی ہونے کی وجوہات سمیت دیگر معلومات ہفتہ وار الیکشن کمشن پنجاب کو ارسال کریں۔
صوبائی الیکشن کمشن نے پنجاب میں چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر کی خالی سیٹوں کی تفصیلات طلب کر لیں
Feb 22, 2016