دمشق (آئی این پی )شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب کو شام میں مداخلت کرنے کا حق حاصل نہیں،اگر ترکی اور سعودی عرب انسداد دہشت گردی کے بہانے اپنی افواج شام بھیجیں تو شام کے حکام ان کے فوجیوں کو ہی دہشت گرد سمجھیں گے،یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی اس لیے شام کے شہریوں کو اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہوگی۔شامی صدر بشارالاسد نے ہسپانوی اخبار’’ایل پائیس‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ترکی اور سعودی عرب انسداد دہشت گردی کے بہانے اپنی افواج شام بھیجیں تو شام کے حکام ان کے فوجیوں کو ہی دہشت گرد سمجھیں گے، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی اس لیے شام کے شہریوں کو اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہوگی۔بشارالاسد نے مزید کہا کہ ترکی شام میں جنگی کارروائیاں شروع ہرنے کے بعد سے شدت پسندوں کو شام بھیجتا آ رہا ہے اور شام میں پیش آنے والے واقعات میں مداخلت کرتا آ رہا ہے جبکہ سعودی عرب دہشت گردوں کو مالی امداد دیتا ہے دہشت گردوں کو سعودی عرب سے طیاروں کے ذریعے ترکی پہنچایا جاتا ہے جس کے بعد وہ شام میں داخل ہو جاتے ہیں۔ہسپانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی صدر نے کہا کہ وہ جنگ بندی پر تیار ہیں بشرطیکہ دہشت گردوں کو جنگ بندی سے فائدہ اٹھانے سے روکا جائے۔
ترکی اور سعودی عرب کو شام میں مداخلت کرنے کا حق نہیں، بشارلاسد
Feb 22, 2016