مظفر گڑھ (نوائے وقت نیوز) فرنس آئل کی قلت سے مظفر گڑھ پاور سٹیشن کے تمام یونٹس بند ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں فرنس آئل کی قلت کی وجہ سے مظفر گڑھ تھرمل پاور سٹیشن کے تمام یونٹس بند ہوگئے ہیں۔ تھرمل پاور سٹیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونٹس بند ہونے سے نیشنل گرڈ کو 1100 میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرمل پاور سٹیشن بند ہونے سے ملک میں توانائی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔