شکاگو (آئی اےن پی+ رائٹرز+ این این آئی) امریکی ریاست مشی گن میں مسلح شخص نے 3 مقامات پر فائرنگ کر کے6 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔ پولیس نے 45 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی مےڈےا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے قصبے کالامازو میں گاڑی میں سوار مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد کو ایک ریسٹورنٹ میں نشانہ بنایا گیا جب کہ 2 افراد گاڑیوں کی دکان میں گولیوں کا نشانہ بنے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار ایک سفید فام شخص نے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ این این آئی کے مطابق 9 افراد ہلاک ہوئے، مشتبہ شخص کو اتوار کی علی الصبح 5 بج کر 40 منٹ جی ایم ٹی پر گرفتار کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 45 سال جیسن بران ڈالٹن کو آج پیر کے روز قتل کے مقدمہ میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مشتبہ حملہ آور نے گرفتاری کے وقت مزاحمت نہیں کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا، جب سب سے پہلے پولیس کو ایک عمارت میں بلایا گیا جہاں ایک خاتون کو گولیاں ماری گئیں۔ یہ خاتون اس وقت شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں ہے۔ اس واقعے کے کئی گھنٹے بعد پولیس کو ایک کار ڈیلر شپ پر بلایا گیا، جہاں پانچ افراد گولیاں لگنے سے ہلاک ہو چکے تھے جبکہ ایک شدید زخمی تھا فائرنگ کا تیسرا واقعہ ٹیکساس ٹاو¿ن شپ میں ایک ’کریکر بیرل‘ ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ وہاں حملہ آور نے مختصر بات چیت کے بعد کاروں میں سوار افراد پر فائرنگ شروع کر دی اور چار افراد کو ہلاک کر دیا۔ وہاں ایک پانچواں شخص شدید زخمی ہوا۔ مشتبہ ملزم اس وقت پولیس کے حراست میں ہے کالامازو پبلک سیفٹی چیف جیف ہیڈلی نے بتایاکہ جس شخص پر اس واردات میں ملوث ہونے کا ’قوی شبہ‘ ہے، ا±سے پولیس اپنی حراست میں لے چکی ہے۔ کالامازو پولیس کے انڈر شیرف پال ماتیاس نے فاکس نیوز سے باتیں کرتے ہوئے بتایاکہ عوام کے لیے خطرہ ٹل چکا ہے، ملزم اب ہماری حراست میں ہے۔ ابھی تک کچھ اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ اس فائرنگ کے محرکات کیا تھے۔ حملہ آور کی طرح مرنے والوں کی شناخت بھی ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ایک مقامی رپورٹ میں بتایا گیا تھا مرنے والوں میں ایک آٹھ سالہ لڑکا بھی شامل ہے تاہم بعد میں دیگر رپورٹوں میں بتایا گیا کہ یہ لڑکا زخمیوں میں شامل ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2015 میں امریکہ فائرنگ کے 330 واقعات سامنے آئے، 2014 میں ایسے واقعات کی تعداد 281 تھی۔
امریکہ فائرنگ
امریکی ریاست مشن گن میں سفید فام شخص کی تین مقامات پر فائرنگ‘ چھ افراد ہلاک‘ تین زخمی‘ ملزم گرفتار
Feb 22, 2016