اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ رواں ہفتے بھی 60 سے زائد سزائے موت کے خلاف دی گئی ملزموں کی درخواستوں کے ساتھ دیگر کئی اہم انتخابی عذرداریوں کی بھی سماعت کرے گی۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ جعلی ڈگریوں کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ 7 دیگر بنچز بھی قائم کئے گئے ہیں۔