روس کی معادنیات سے یمن میں بھی مداخلت کر سکتے ہیں :ایران نے دھمکی دیدی

Feb 22, 2016

تہران(آن لائن)ایران نے یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت میں مزید ایک قدم اٹھاتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ تہران روس کی مدد سے یمن میں بھی مداخلت کر سکتا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح شام اور عراق کے حوالے سے ایران اور روس کے درمیان تعاون موجود ہے۔ اسی طرح دونوں حلیف ملک یمن میں بھی مداخلت کر سکتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ روس اور ایران کا نہ صرف شام کے حوالے سے موقف یکساں ہے بلکہ ماسکو اور تہران عراق، لبنان اور یمن بارے بھی ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔علی اکبر ولایتی نے شام میں روسی فوج کی صدر بشارالاسد کے دفاع میں جاری بمباری کی حمایت کرتے کہاکہ شام میں روسی فوج اور جنرل قاسم سلیمانی کی زیرقیادت ایرانی فورسز مل کر فتوحات حاصل کر رہی ہیں۔ ایران کے پرچم تلے بشار الاسد کے دفاع میں لڑنے والے گروپوں میں پاکستان اور افغانستان کے جنگجو بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں