افغان خفیہ ایجنسی کی کارروائی، ٹرک سے 12 ٹن بارودی مواد برآمد کرنیکا دعوی

کابل (آن لائن) افغان خفیہ ایجنسی نے صوبہ پکتیا میں کارروائی کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔ 12 ٹن بارودی مواد ٹرک سے برآمد کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیا میں افغان خفیہ ایجنسی نے بارودی مواد کی اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹرک کی تلاشی لی ، ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا ۔
(رضوان شاہ)

ای پیپر دی نیشن