جعفرآباد باراتیوں سے بھری بس نہر میں جا گر ی5 ہلاک 20 زخمی

جعفرآباد ( نا مہ نگار ) صحبت پور کے علاقے گوٹھ قاسم خان کھوسہ کے قریب باراتیوں کی بس نہر میں گر گئی پانچ باراتی جا ں بحق بیس زخمی ہو گئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو نہر سے نکالا متعدد زخمیوں کوتشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے نواحی علاقے گوٹھ میر قاسم خان کھوسہ رہائشی خاندان سندھ کے علاقے مدد پور سے بارات لیکر گوٹھ قاسم خان کھوسہ آ رہے تھے کہ باراتیوں سے بھری بس سیم شاخ نہر میں گر گئی جس پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو نہر سے نکالا اور انہیں مختلف پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا حادثے میں در محمد لانگو شفیع محمد لانگو سعید احمد‘ میر حسن مراثی اور صابر مراثی ہلاک جبکہ محمد حسن ، صائمہ،عبدالمالک ،غلام عباس ،عابدہ بی بی،حلیمہ،شاہ بی بی، عائشہ بی بی ،رابعیہ، نعمت خاتون،امام خاتون سمیت 20افراد زخمی ہو گئے ۔ آٹھ سے زائد زخمیوں کو نازک حالت میں لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا دوسری جانب لاشیں گھروں میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا عزیز اقارب دھاڑیں مار مار کر روتے رہے خوشیوں بھرا گھرانہ ماتم میں تبدیل ہو گیا جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی نماز جنازہ گوٹھ میر قاسم خان کھوسہ میں ادا کی گئی مقامی پولیس کے مطابق حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آ یا پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
بس / نہر میں گر گئی

ای پیپر دی نیشن