بلدیاتی اداروں کیلئے 56 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے: منشاءاللہ بٹ

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاءاللہ بٹ نے نیپا میں نو منتخب بلدیاتی نمائندگان میں ٹریننگ مکمل کرنے کے دوسرے مرحلے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر اجتماعی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر کام کرنا ہوگا۔ آج کا تربیتی کورس اس سلسلے میں آپ کے لئے بے حدمعاون ثابت ہو گاپنجاب ایوارڈ کمیشن کے تحت لوکل گورنمنٹ کی مد میں ملنے والی رقم 17 ارب روپے سے بڑھا کر 43.2 ارب روپے کردی گئی ہے۔ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بہتر انداز میں ڈھالنے اور عوام کو اس کا حقیقی فائدہ بنیادی سطح پرپہنچانے کے لئے 56 بلین روپے کی خطیررقم کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔تمام یونین کونسلوں کو 13بلین روپے کے ترقیاتی فنڈز دئیے گئے ہیں جس سے ترقیاتی کاموں کو عروج کو فوری عر وج حاصل ہو گا۔ محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کو اپنے بجٹ فوری طور پر ہاﺅس سے منظور کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔بجٹ اجلاس کی صدارت بھی ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین ہی کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن