ہا ئیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرد ی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے مقامی شہری محمود نقوی کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار نے بتایاکہ آئین کے تحت وزیراعظم 5سے زیادہ مشیر نہیں رکھ سکتے لیکن وزیراعظم نے اپنی جماعت کے افراد کو نوازنے کے لیے مشیروں کی فوج ظفر موج رکھی ہے اور مشیروں کو وزیر کا درجہ دیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ فوری طورپر وزیراعظم کے تمام مشیروں کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ مشیروں کی تقرری آئین کے تحت کی گئی۔ چیف جسٹس نے درخواست پر وزیراعظم کے مشیروں کی تفصیلات طلب کرلیں اور مشیروں کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...