لاہور (فیضان علی وڑائچ، دی نیشن رپورٹ) لاہور میں رہائش پذیر متعدد افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے وفادار کیسے نہیں ہو سکتے؟ پولیس ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہی، لاہور میں متعدد افغان مہاجرین نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین سے پولیس کی جانب سے آپریشن کے دوران بدسلوکی کی شکایت کی ہے۔ لاہور میں حالیہ خودکش حملے کے بعد پولیس نے افغان مہاجرین کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے، بہت سے افغان یہاں خوف محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔ کئی افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک افغان شہری گل نے دعویٰ کیا کہ پولیس ان کے رشتے داروں کو رہا کرنے کیلئے رشوت مانگ رہی ہے، ہم ہر وقت حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، یہاں پناہ ملی پاکستان کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں 10,198 افغان رجسٹرڈ ہیں۔
بے وفا نہیں، لاہور میں پولیس نے زندگی مفلوج کر دی: افغان مہاجرین
Feb 22, 2017