راولپنڈی( آئی این پی ) پاک فوج کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات افواہیں ہیں، خطرناک پیغامات پر مشتمل پیغامات سے آئی ایس پی آر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایس پی آر کے پیغامات صرف آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ پیغامات وٹس ایپ کے ذریعے شیئر نہیں کیے جاتے۔ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات افواہیں ہیں۔ خطرناک پیغامات پر مشتمل پیغامات سے آئی ایس پی آر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ جعلی پیغامات آگے نہ پھیلائیں۔پیغامات کی آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ سے تصدیق کی جائے۔
فو جی ترجمان نے سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات کو بے بنیاد قرار دیدیا
Feb 22, 2017