مودی آمر وزیراعظم، ان کی قیادت میں ملکی یکجہتی محفوظ نہیں : لالو پرشاد

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت کے معروف سیاستدان لالو پرشاد نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک آمر وزیراعظم ہیں اور ان کی قیادت میں ملک کا اتحاد اور یکجہتی محفوظ نہیں۔آر جے ڈی کے سربراہ نے ہندی میں ٹوئیٹ کیا یہ تو تاناشاہ پردھان منتری ہیں ۔ دیش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے تباہ کردیگا ۔ آپ پی ایم ہو ، اتنی اوچھی، چھوٹی اور کھوٹی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ ایک اور ٹوئیٹ میں پرشاد نے کہا مودی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا کچھ دا¶ پر نہیں لگا وہ تو بس تھیلا اٹھائیں گے چل دیں گے ۔ لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا ان کے نظر نہ آنے والے بیگ میں امبانی اور اڈانی کے علاوہ اور کن لوگوں کو پیک کیا گیا۔اپنے مخصوص انداز میں وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم کو پارٹی اور مخاصمت سے تعلق رکھنے والے جذبات سے بالاتر ہونا چاہئے ۔انہیں جھگڑے کی بات کرنے کے بجائے محبت کی بات کرنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...