یوکرائن ٹینکوں کی مرمت میں پاکستان سے تعاون کرے گا، معاہدے پر دستخط

Feb 22, 2017

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور یوکرائن نے ایک نئے دفاعی سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت یوکرائن، پاکستان کے ٹینکوںکی مرمت اور انہیں جدید بنانے میں تعاون کرے گا۔ سرکاری بیان کے مطابق دبئی میں جاری عالمی دفاعی نمائش کے دوران وزےر دفاعی پےداوار رانا تنوےر حسےن نے پاکستان کی طرف سے اس سمجھوتہ پر دستخط کئے۔ انہوں نے دبئی میں جاری عالمی نمائش میں مختلف ملکوں کے وفود اور عالمی کمپنےوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتےں کی ہےں۔ سرکاری بیان کے مطابق رانا تنوےر حسےن نے ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی فروخت کی پےشکش کی اور مشترکہ دفاعی پےداوارکے علاوہ مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات مےں تعاون کی خواہش کا اظہار کےا۔

مزیدخبریں