کہروڑپکا(خبر نگار)کہروڑپکا میں دو معصوم بہنوں کا ذبح کر کے کھیتو ں میں پھینک دیا گیا ایک جاں بحق دوسری کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا، زخمی بچی کے مطابق رشتے دار کنول نامی عورت نے چھری کی مدد سے ذبح کیا ۔ ڈی پی او لودھراں کے مطابق پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ملزمان کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ شہر میں خوف و ہراس کی فضائ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملتانی والا شریف گارڈن کے عقب میں موجود کھیتوں میں دو بچیوں 5سالہ سونیا اور 8سالہ علیشا کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر پھینک دیا گیا۔ مضروبہ نے بتایا کہ ہمیں کنول نامی عورت گھرسے بہانے سے لے کر آئی تھی اوریہاں لاکر ہمارے گلوں پر چھری پھیر دی اورپھینک کر بھاگ گئی ۔مجھے نا معلوم لوگوں نے پولیس کی مدد سے ہسپتال پہنچایا ۔ذرائع کے مطابق کنول نامہ عورت نے پہلے بھی ان بچیوں کو مارنے کی کوشش کی تھی اوربعد ازاں معافی تلافی پر والدین نے جان بخشی کر دی تھی۔