پنجاب حکومت نے حافظ سعید اور ساتھیوں کو جاری 44 اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے، ٹائمز آف انڈیا کا دعویٰ

Feb 22, 2017

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی پنجاب کی حکومت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور انکے ساتھیوں کو جاری اسلحہ کے 44 لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔ اخبار نے صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی کا فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا تاہم پاکستانی حکومت کی طرف سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزیدخبریں