اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان مےتھ مےٹیکل سوسائٹی کے زےر اہتمام 42واں قومی سےمےنار بیک وقت سات جامعات میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقد ہوا۔ وائس چانسلر اسلامےہ ےونےورسٹی بہاولپور و صدر پاکستان مےتھ مےٹےکل سوسائٹی پروفےسر ڈاکٹر قےصر مشتاق نے اساتذہ کرام اور اےم فل وپی اےچ ڈی سکالرز کے ہمراہ بذرےعہ وےڈےو کانفرنس سےمےنار مےں شرکت کی۔ سےمےنار مےں بےن الاقوامی سطح کے نامور ماہر توانائی ڈاکٹرگل فراز احمد نے خصوصی لیکچر دیا۔ ڈاکٹر گل فراز احمد وزارت پٹرولےم اور قدرتی وسائل کے وفاقی سےکرٹری، آئل اےنڈ گےس کمپنی لمےٹڈ، نےشنل الےکٹرک پاور رےگولےٹری اتھارٹی اور آئل اےنڈ گےس رےگولےٹری اتھارٹی کے چےئرمےن اور ممبر نےوکلےئر رےگولےٹری اتھارٹی، سےنئر اےڈوائزر ےونائےٹڈنےشنز ڈوےلپمنٹ پروگرام اور ساتوےں قومی فنانس کمےشن کے ممبر رہ چکے ہےں۔ ےہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان مےتھ مےٹےکل سوسائٹی سال2001ءسے پاکستان مےں رےاضی کی ترقی کے لئے خدمات سرانجام دےنے کے ساتھ ساتھ دےگر علوم میں تدریس و تحقیق کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہے اور رےاضی کے موضوع پر اب تک 17بےن الاقوامی کانفرنسز منعقد کرا چکی ہے۔ پاکستان کونسل آف سائنس اےنڈ ٹےکنالوجی نے پاکستان مےتھ مےٹےکل سوسائٹی کوقومی رےٹنگ مےں ملک کی پہلی دس سائنس اےنڈ ٹےکنالوجی اےن جی اوز مےں شامل کررکھا ہے ۔