اللہ تعالیٰ تک رسائی کا ہر راستہ مکہ مدینہ سے ہو کر گزرتا ہے، عرفان صدیقی

Feb 22, 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سرکار مدینہ سے عشق و وابستگی ہر مسلمان کا ایک مضبوط سہارا اور اللہ تعالیٰ کی ذات تک رسائی کا کامل ذریعہ ہے جس کے بغیر ہمارے لئے ایمان کا تصور ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز دانشور اور ادیب عکسی مفتی کی کتاب ’اللہ ۔۔ ماورا کا تعین‘ کی تعارفی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ایمان ایک روحانی اور قلبی کیفیت کا نام ہے جو کسی وکیل اور دلیل کی محتاج نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عکسی مفتی بنیادی طور پر ایک مجذوب اور صاحب ایمان و یقین شخص ہے اس کی تلاش کا سفر جوگیوں، سنیاسیوں، درویشوں اور مجذوبوں کا سفر ہے جو اپنے محبوب کی انگلی تھامے اس کی تلاش میں بھٹکے اور تسکین قلب و جان کا اہتمام کرتے ہیں۔

مزیدخبریں