اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) صہےب عثمان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد نے کچھ دن قبل قائداعظم ےونےورسٹی مےں ہونے والے تصادم سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے اسلامی جمعےت طلبہ کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہےں۔ےہ لسانی تنظےموں کا آپس مےں چپقلش کا نتےجہ ہے۔جس سے تعلےمی ادارے کا ماحول شدےد متاثر ہو رہا ہے۔قائداعظم ےونےورسٹی مےں لسانی تنظےموں کی موجودگی پاکستان کے اتحاد وےکجہتی کے لئے شدےد خطرہ ہےں۔ان خےالات کا اظہار انھوں مےڈےا کے نمائدوں کو برےفنگ دےتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ان لسانی تنظےموں پر پابندی لگائی جائے۔ لسانی تنظےموں اےک عرصے سے قائداعظم ےونےورسٹی کے حالات کو خراب کر رہی ہےں۔سےکولر اور لبرل عناصر اسلامی جمعےت طلبہ کے خلاف پراپےگنڈا کر رہے ہےں۔قائداعظم ےونےورسٹی مےں لسانی تنظےموں کو منشےات فروشوں اور انتظامےہ کی سرپرست حاصل ہے۔قائداعظم ےونےورسٹی مےں لسانی تنظےموں کی موجودگی ےونےورسٹی کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے اور طلبہ کو مشکلات کا سامنہ ہے۔انتظامےہ فوری طور پر لسانی تنظےموں کو روکنے کے لئے اقدمات کرے۔
قائداعظم ےونےورسٹی مےں ہونے والے تصادم سے اسلامی جمعےت طلبہ کا کوئی تعلق نہےں، صہےب عثمان
Feb 22, 2017