بھارت نے پاکستان کودہشت گردی کا سرپرست ملک قرار دینے والے پیش کردہ بل کی مخالفت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک خانگی رکن کا بل گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا جس کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کا سرپرست ملک قرار دیا جانا تھالیکن پارلیمنٹ میں حکومت نے اس کی مخالفت کی ۔ آزاد رکن پارلیمنٹ راجیو چندرا شیکھر نے یہ بل راجیہ سبھا میں پیش کیا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا کی سیکریٹریٹ کو اطلاع دی کہ حکومت اس بل کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی حمایت کرنے سے بین الاقوامی تعلقات خطرہ میں پڑ جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ بل 3 فروری کو بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔