اسلام آباد کی احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر دو ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔ سابق وزیراعظم نے گلف پاور کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے سماعت کے دوران راجہ پرویزاشرف سمیت سات ملزموں کی دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ۔ مقدمات کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ رینٹل اور گلف پاور کیسز میں ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے.