عطا مانیکا شہبازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر ناراض‘ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنیکا اعلان

لاہور (صباح نیوز) پنجاب کے رکن اسمبلی عطا محمد مانیکا، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر ناراض ہوگئے اور انہوں نے آئندہ الیکشن مسلم لیگ (ن)کے پلیٹ فارم سے نہ لڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے عطا مانیکا کا کہنا تھا انہوں نے الیکشن (ن) لیگ کی وجہ سے نہیں جیتا، وہ ہمیشہ (ن) لیگ کے خلاف الیکشن لڑ کر جیتتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے زندگی میں پہلی دفعہ (ن) لیگ کا ٹکٹ لیکر الیکشن جیتا۔ ان کا کہنا تھا وہ آئندہ (ن)لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا 'مسلم لیگ (ن)میں گدھے گھوڑے میں فرق نہیں ہے، یہاں صرف حرف خوشامد ہے'۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...